لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے پربھارتی پولیس کی فائرنگ-2مسلمان جاں بحق
بھارتی ریاست بہار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے 2 مسلمان نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ بہار کے شہر کٹیہار میں پیش آیا جہاں بجلی کی عدم دستیابی پر عوام کی جانب سے مظاہرہ کیا جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈکپ؛ شائقین کرکٹ کیلئے ای ٹکٹس کی خریداری سے متعلق بڑا اعلان
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر فائرنگ کردی
جس سے 2 مسلمان نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کی اس وحشیانہ فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
جس پر کٹیہار پولیس نے واقعے کی ذمہ داری مظاہرین پر ڈال دی
اور کہا کہ مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر حملہ کیا
جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے ہونے والوں میں 34 سالہ خورشید عالم اور 22 سالہ سونو شاہ شامل ہیں،
ہلاک ہونے والوں کے سینے اور سر میں گولیاں لگی ہیں،
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

