عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں حمزہ خان کی شاندار فتح
عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حمزہ خان نے شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان میلبورن، آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی عالمی جونئیر چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں
حمزہ خان نےکوارٹر فا ئنل میں ملیشئن حریف جوئی چوان کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوا۔
اس مقابلے میں حمزہ خان نے اپنے حریف کو واضح مارجن سے شکست دی
اور عالمی جونیئر سکوائش کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے
حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائیٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔
اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔




