پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سیلاب متاثرین کوبیس لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے اور مالکانہ حقوق دینے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاڑکانہ کے 5 ہزار متاثرین میں اسناد تقسیم کر د یں۔
گزشتہ روز پی پی چیئرمین نے ضلع لاڑکانہ کے سیلاب متاثرہ گاوَں وِکیو سانگی میں منعقدہ تقسیمِ مالکانہ حقوق اسناد تقریب میں شرکت کی اور بے گھر سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ بھی لیا۔
یہ بھی پڑھیں بہاولپوریونیورسٹی کے4اساتذہ ۔11 طالب علم منشیات دھندے میں ملوث نکلے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو ان کے ازسرِ نو گھر بنانے کے لیے مالی امداد کر رہی ہے اور اب ایسے گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، جو سیلاب کی صورت میں بڑی حد تک محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کے مالکانہ حقوق مالی اثاثہ ہے، جو ہر بے گھر سیلاب متاثر خاندان کی خاتون کو دیے جا ر ہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں عالمی جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں حمزہ خان کی شاندار فتح
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری سے سیکھا ہے کہ جب خواتین کو معاشی طور مضبوط کیا جاتا ہے، تو اس سے پورا خاندان مضبوط ہوتا ہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے قدرتی آفت کو ایک موقع میں تبدیل کردیا ہے، اب صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دیئے جا رہے ہیں۔ پورے صوبے میں متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیر میں وقت تو ضرور لگے گا، لیکن یہ ایک انقلاب کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو لاڑکانہ کے سیلاب متاثرین کی تکالیف کا اندازہ ہی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں ڈی آئی جی کی پراسرار موت۔گتھی سلجھی یا مزید الجھ گئی
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت بڑھتی جارہی ہے۔تاہم وہ دن دور نہیں جب ہم پاکستان کو معاشی طور پرمضبوط بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریب اور عوام دوست منصوبے لے کر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن دور نہیں ہے، اور آئندہ عام انتخابات جیت کر اسی قسم کے منصوبے پنجاب، خیبرپختون اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں لے جائیں گے۔

