Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کالی آندھی کو شکست،ورلڈکپ 2023سے باہر

کالی آندھی کو شکست،ورلڈکپ 2023سے باہر

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ میچز میں زمبابوے اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہفتے کو سپر سکس مرحلے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ سے بھی ہار گئی ۔
ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی،

یہ بھی پڑھیں   نیلم پوائنٹ پر سیاحوں کا سیلاب مگر انتظامیہ ندادر

جیسن ہولڈر 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، روماریو شیفرڈ نے 36 رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن مک مولن نے 3، کرس سول، میٹ واٹ، کرس گرِیوز نے 2،2 اور سفیان شریف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کے 182 رنزکا ہدف اسکاٹ لینڈ نے 43.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا

اور 7 وکٹوں سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں ناٹنگھم، شاہین آفریدی کی ایک اوور میں 4 وکٹیں

اسکاٹ لینڈ کے میتھیو کراس نے 74 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ برینڈن میک مولن نے 69 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور جیسن ہولڈر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
2 مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔
جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے جگہ نہ بناسکی۔
بھارت میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ویسٹ انڈیز کے بغیر ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 1975 اور 1979 میں عالمی کپ جیتا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481