Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزن کم کرنے کا چیلنج چینی خاتون کی جان لے گیا

WhatsApp Image 2023 06 16 at 01.29.15

چین میں ایک 21 سالہ خاتون  سوشل میڈیا ایکٹوسٹ 90 کلو وزن کم کرنے کا چیلنج پورا کرنے کے جنون میں  جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف چینی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ "کئی ہووا” نے وزن کم کرنے کے ایک ایسے  چیلنج کیمپ میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے شرکا کو سخت ورزش  اور کھانے پینے کی عادات  بدل کر 90 کلو  وزن کم کرنا تھا۔ چینی خاتون ’کُئی ہووا‘ کا وزن 187 کلو تھا جس نے  دوران سرگرمی کیمپ کی 100 سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں جن میں وہ دل، اور پٹھوں کو مضبوط کرنے کی  سخت ترین ورزش اور ویٹ لفٹنگ وغیرہ سے آگاہ کرتی تھی ۔اسی دوران  ایک دن اس کی اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے والدین نے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ہماری بچی دنیا سے بہتر مقام پر چلی گئی۔ دوسری طرف ورزش کے شوقین افراد نے دعویٰ کیا کہ ’’کُئی ہووا‘‘ نے صرف 6 ماہ میں 80 پاؤنڈ وزن کم کر لیاتھا۔ تاہم ان کی موت سے چینی سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ گئی ہے۔ جس میں بہت سے لوگوں نے وزن کم کرنے کے چیلنج کیمپس کو موت کی وجہ قرار دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481