Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 شاہین شاہ آفریدی دلہن کے ہمراہ تصاویر منظر عام پر آنے پر بھڑک اٹھے

 شاہین شاہ آفریدی دلہن کے ہمراہ تصاویر منظر عام پر آنے پر بھڑک اٹھے

کراچی (کوہسار نیوز)پاکستان کے سٹار تیز گیند باز اور لاہور کلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی  گزشتہ روز سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے تھے، جس کے بعد  نئے جوڑے کی تصاویر منظر عام پر  آئی ہیں ، جس پر شاہین شاہ آفریدی بھڑک اٹھے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کے سابق آل راونڈڑ بوم بوم آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا نکاح  پاکستان کے سٹار تیز گیند باز  شاہین شاہ آفریدی سے گزشتہ روز طے پایا ،  شاہین اور شاہد آفریدی کی بیٹی کا نکاح ٹویٹڑ پر ٹرینڈ بنا ہوا ہے ، لیکن ہمارا موضوع  وہ ٹرینڈ نہیں  نا ہی نئے نویلے جوڑے کی  تصاویر ہیں بلکہ ان تصاویر کے منظر عام پر  آنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا ردعمل ہے ۔

 

سماجی رابطے کی سائیٹ ٹویٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے  اپنے سسر  اور پاکستان کے ہر دل عزیز کرکٹر بوم بوم آفریدی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ، اس پوسٹ میں انہوں نے  اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ تصویر بھی جاری کی جسے لوگ بے انتہا پسند کر رہے ہیں، جس میں  وہ  پھولوں کی بنے پرد ے کو ہٹاتے ہوئے اپنی دلہن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو کہ خوبصورت گلابی رنگ کے  لہنگے میں کسی پھول کی طرح  لگ رہی ہیں اور اپنے مزاج خدا کو  زنانہ حصے میں آتے ہوئے اپنے گھونگھٹ  کے اندر سے دیکھ کر خوش  ہو رہی ہیں۔

 

آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ  اس میں بھڑکنے والی کیا بات ہے ؟ اس کا جواب وہ تصاویر ہیں جو کہ اس کے بعد وہاں موجود  مہمانوں نے اپنے کیمروں سے  محفوظ کرنے کے بعد انہیں  سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ، ایک تصویر اس کے فوراً بعد کی ہے جس کا ذکر ہم نے پہلے کیا ہے اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین اپنی دلہن کے قریب آتے ہیں اور گھونگھٹ اٹھا کر اپنی دلہن کے ماتھے کا بوسہ لیتے ہیں ۔

 

شاہین نے اپنے حالیہ  ٹویٹ میں   لکھا کہ  کتنی افسوس کی بات ہے کہ درخواست کے باوجود لوگ ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں رکھ رہے اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر جاری کیا جا رہا ہے، شاہین نے اپنے ٹویٹ میں پھر سے درخواست کی کہ مہربانی فرما کر ہمارے خوبصورت دن کوخراب نہ کریں.


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481