Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بن گئے پولیس والے

1 2

بلوچستان (کوہسار نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہد کو وردی پہنا کر بلوچستان پولیس کا ڈی ایس پی بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ بولر بلوچستان پولیس کے اعزازی سفیر مقرر کردیئے گئے،اس بارے کوئٹہ میں تقریب منعقد ہوئی
جس میں اعلیٰ پولیس حکام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی ایس پی کا اعزازی رینک لگایا
، تقریب میں بلوچستان پولیس کے شہدا پر مبنی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی اور پشاور سانحے کے شہداکیلئے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔
آئی جی بلوچستان نے کہا کہ نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا حصہ بنانا اعزاز کی بات ہے،

فاسٹ بولر نے کم مدت اور محدود وسائل میں کرکٹ کا سفر طے کیا
گلیوں سے کھیل کر قومی ٹیم تک پہنچنا اعزاز کی بات ہے، آج نسیم شاہ نوجوانوں کو رول ماڈل کے طور پر نظر آ رہا ہے۔
آئی جی عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کا مقصد صوبے میں امن کا قیام ہے
بلوچستان پولیس مشکل حالات اور کم وسائل کے باوجود چیلنجز کو فیس کیا،

صوبے کے 900 اہلکار اور افسران جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481