کراچی (کوہسار نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طیب طاہر اور اسپنر اسامہ میر کو پہلی مرتبہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
فخر زمان شان مسعود اور حارث سہیل کی قومی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، کامران غلام، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، محمد حسنین،
محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔
نائب کپتان شاداب خان انجری کے باعث سلیکشن کے لیے زیرغور نہیں لایا گیاہے
c چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بتایا کہ کپتان بابراعظم اور ثقلین مشتاق کی مشا ورت سے ٹیم بنائی ہے،
کوشش ہے کہ بابراعظم کو بڑے کرکٹر کے ساتھ ایک اچھا کپتان بنائیں۔
شاداب خان مکمل فٹ نہیں ہیں اس لیے متبادل کے طو رپر ان کی جگہ اسامہ میر کو چانس دیا گیا ہے
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچز 9،11 اور13 جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
