لاہور(کوہسار نیوز) قومی کرکٹر محمد عامر نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کپتانی دینے میں جلدی کی گئی ہے۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ جب نئے کھلاڑی کیلئے کپتان بننے پر سینئرزکی سپورٹ لازمی ہوتی ہے
بابر کی 2 سالہ کپتانی میں سینئر پلیئر نہیں تھا جو انہیں گائیڈ لائن دے سکتا،
کوہلی اور اسمتھ سینئرز کے ہاتھو ں سےسیکھ کرکپتان بنے
کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے یوں محسوس ہو تا ہے کہ بابر کوکپتانی جلدی دی گئی،
سابق کپتان سرفراز احمد کی کپتانی میں بابر کو تیار کیا جاتا کیوں کہ مسٹر پرفیکٹ کوئی بھی نہیں ہوتا
اگر میں کہوں کہ میں پرفیکٹ بولر نہیں لہٰذا بابر کی کپتانی میں اچھا ہوتا کہ ان کے ساتھ سینئر پلیئرز بھی ہوتے جو بابر کی رہنمائی کرتے۔
