دوحہ – فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سربیا اور کیمرون کے درمیان کھیلا گیا آج کا گروپ میچ تین تین گول سے برابر رہا۔
میچ کے پہلے ہاف کے انتیسویں منٹ میں سربیا کی ٹیم پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ یہ برتری پہلے ہاف کے اضافی وقت تک برقرار رہی۔ پہلے ہاف کا اضافی وقت کیمرون کے لیے خوش قسمتی کا پیغام لے کر آیا اور انھوں نے مختصر وقت میں دو گول کر دیے۔ یوں پہلے ہاف کے اختتام پر کیمرون کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف کے نصف تک کیمرون کی ایک گول کی برتری قائم تھی۔ 53 ویں منٹ میں انھوں نے تیسرا گول کر کے سکور تین، ایک کر دیا۔ اس کے دس منٹ بعد سربیا نے گول کر کے سکور دو، تین کر دیا۔ کیمرون کی ٹیم شاید تن آسانی یا تھکن کا شکار ہو گئی کہ صرف تین منٹ بعد سربیا نے تیسرا گول کر کے سکور تین 3 کر دیا۔ آخری سیٹی تک کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کر سکی اور میچ برابری پر ختم ہوا۔
گروپ جی کی تازہ ترین صورت حال: برازیل پہلے اور سوئٹزرلینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔
