ٹی 20 ورلڈ کپ انتہائی ڈرامائی انداز میں آگے بڑھتے ہوئی سیمی فائنل مرحلے تک آ پہنچا ہے۔ پاکستان بالآخر سیمی فائنل کھیلنے والی چوتھی ٹیم بن ہی گیا۔۔ جب کہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے علاوہ اپنے پول میں کسی ٹیم سے شکست نہیں کھائی۔
کل کا میچ انتہائی اعصاب شکن ہو گا کیوں کہ نیوزی لینڈ اپنے پول میچوں میں جو اعتماد لے کر آگے آیا ہے وہ اس کے لیے بے خوف ہو کر کھیلنے میں بہت مددگار ثابت ہو گا۔
جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے ان کے پاس خطرناک ترین بالنگ اٹیک موجود ہے۔ اگر سارے بالر اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں تو پاکستان کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ دوسرا سیمی فائنل انڈیا اور انگلینڈ کے مابین جمعرات 10 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔
