اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل نے رفح راہداری کھول دی،فلسطینیوں میں خوشی کی لہر

اسرائیل نے رفح راہداری کھول دی،فلسطینیوں میں خوشی کی لہر

غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تقریباً دو سال بعد مصر اور غزہ کے درمیان واحد زمینی راستہ رفح گزرگاہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی ثالثی میں طے پانے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ رفح گزرگاہ یکم فروری سے محدود پیمانے پر کھولی جائے گی۔ اس راستے سے صرف مخصوص افراد کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی، جن میں وہ فلسطینی شامل ہیں جو پہلے غزہ سے باہر جا چکے ہیں یا علاج کے لیے خصوصی اجازت کے حامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رفح گزرگاہ کے ذریعے فی الحال امدادی سامان یا تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس پابندی کی وجہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔ گزرگاہ استعمال کرنے والوں کی اسرائیل اور مصر کی مشترکہ سیکیورٹی جانچ کی جائے گی جبکہ اس عمل کی نگرانی یورپی یونین کرے گی۔

غزہ کی مقامی انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بعض سیکیورٹی وجوہات کے باعث رفح گزرگاہ کے باقاعدہ افتتاح میں مزید تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔ رفح راہداری غزہ کے تقریباً 20 لاکھ افراد کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے، جہاں خوراک، ادویات اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے باعث امن عمل کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481