اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان سپر 6 میں پہنچ گیا

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان سپر 6 میں پہنچ گیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 6 میں پہنچ گیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 129 رنز کا ہدف 26.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سمیر منہاس 74 اور احمد حسین 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ عثمان خان نے 26 اور علی حسن بلوچ نے 3 رنز بنائے۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے نے 35 اوورز میں 128 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئی۔ نتھینیل ہلابانگانا نے 59 اور برانڈن سینزیرے نے 15 رنز بنائے، جبکہ دیگر بلے بازوں کا اسکور محدود رہا۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3، محمد صیام، عبدالسبحان اور مومن قمر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، احمد حسین نے ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی ٹیم نے گروپ مرحلے میں دو میچ جیتے اور ایک میں شکست کا سامنا کیا، جبکہ سپر 6 کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481