اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ

اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ

مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں اسرائیلی فوج کا ایک خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کی کارروائی کے دوران پیش آیا، جو گزشتہ چند دنوں سے ایک دور افتادہ اور دشوار گزار مقام پر پھنسا ہوا تھا اور زمینی راستے سے اسے منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔اس مقصد کے لیے اسرائیلی فضائیہ نے ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر، سی اسٹیلین، استعمال کیا تاکہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے۔ تاہم منتقلی کے دوران حفاظتی آلات کام کرنے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر زمین پر گر گیا۔حادثے کے وقت واقعے کے مقام کے قریب کوئی شہری موجود نہیں تھا، اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومر بار نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک فوجی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481