اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایکس کو ہفتے میں دوسری بار تکنیکی خرابی کا سامنا

ایکس کو ہفتے میں دوسری بار تکنیکی خرابی کا سامنا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو ایک ہفتے میں دوسری بار عالمی سطح پر شدید تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث دنیا بھر میں صارفین کو پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔

جمعے کے روز مختلف ممالک سے صارفین نے اطلاع دی کہ ایکس کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ لوڈ نہیں ہو رہی تھی، جبکہ کئی افراد کو خالی اسکرین یا ایرر پیجز نظر آئے۔ بعض صارفین کے مطابق انہیں کلاؤڈ فلیئر کی ایرر اسکرین بھی دکھائی دی، تاہم یہ مسئلہ حالیہ کلاؤڈ فلیئر خرابی سے مختلف اور پلیٹ فارم کے اندرونی نظام سے متعلق بتایا گیا۔

متعدد صارفین نے شکایت کی کہ ایپ مکمل طور پر بند رہی، جبکہ کچھ افراد کو کئی گھنٹے پرانی پوسٹس دکھائی دیتی رہیں۔ تکنیکی مسائل پر نظر رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق شام 8 بج کر 15 منٹ پر شکایات کی تعداد 315 تک پہنچ گئی، جو بعد میں کم ہو کر 245 رہ گئی۔

امریکا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 35 منٹ تک ایکس کے خلاف 41 ہزار سے زائد شکایات رپورٹ ہوئیں، جبکہ برطانیہ میں تقریباً 8 ہزار اور بھارت میں 2400 سے زیادہ صارفین نے مسائل کی اطلاع دی۔ پاکستان میں شام 7 بج کر 38 منٹ پر شکایات کی تعداد 93 ریکارڈ کی گئی، جو بعد ازاں رات 8 بج کر 23 منٹ پر کم ہو کر صرف 4 رہ گئی۔

پلیٹ فارم انتظامیہ کی جانب سے اس تازہ تکنیکی خرابی پر فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کے روز بھی دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ایکس تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس وقت امریکا میں شکایات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، تاہم بعد میں صورتحال بہتر ہوگئی تھی۔

اس سے پہلے نومبر 2025 میں بھی ایک تکنیکی مسئلے کے باعث ایکس کچھ دیر کے لیے بند ہوگیا تھا، جبکہ گزشتہ سال 10 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پلیٹ فارم پر خرابی سامنے آئی تھی، جسے اس وقت سائبر حملے کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481