اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈھاکہ میں سات منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

ڈھاکہ میں سات منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

 

ڈھاکہ کے علاقے اترا میں ایک رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے اترا سیکٹر 11، روڈ نمبر 18 پر واقع سات منزلہ رہائشی عمارت میں جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ عمارت کی دوسری منزل پر موجود کچن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔

حادثے میں فضل ربی رضوی (38)، افروزہ اختر، ڈھائی سالہ محمد ریشان، 14 سالہ روڈیلا اختر، محمد حارث (52) اور 17 سالہ محمد راہب جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈھاکہ فائر سروس کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع صبح 11 بج کر 50 منٹ پر موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور شام 4 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات میں بجلی کی خرابی یا گیس کے اخراج کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481