اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین مقرر

طارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین مقرر

ڈھاکہ: بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قائمہ کمیٹی نے جمعہ کی شب طارق رحمان کو پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے گلشن دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

طارق رحمان سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے ہیں اور گزشتہ ماہ 17 سالہ جلاوطنی کے بعد لندن سے وطن واپس لوٹے تھے۔ ان کی واپسی کے صرف پانچ دن بعد 30 دسمبر کو سابق وزیرِ اعظم اور بی این پی کے بانی ضیاالرحمان کی اہلیہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں، جس کے ساتھ ہی بی این پی کی پہلی قیادت کی آخری زندہ کڑی بھی ختم ہو گئی۔

اب طارق رحمان محض خالدہ ضیا کے جانشین نہیں بلکہ 12 فروری کو متوقع انتخابات کی طرف بڑھتی ہوئی بی این پی کے بلاشرکت غیرے قائد کے طور پر پارٹی کی قیادت سنبھال چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481