اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

امریکا کی بھارت اور چین پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کی تیاری

امریکا کی بھارت اور چین پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کی تیاری

امریکا نے بھارت اور چین سمیت روس سے تیل اور یورینیم خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ ممکنہ طور پر اس بل پر اگلے ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قانون ساز اور دفاعی امور کے رہنما سینیٹر لنڈسے گراہم نے بتایا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی پابندیوں سے متعلق اس بل کی منظوری کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ بل کے تحت روس سے تجارت کرنے والے ممالک، خاص طور پر بھارت، چین اور برازیل پر بھاری ٹیرف لگایا جا سکتا ہے اگر وہ روس سے تیل یا یورینیم کی خریداری جاری رکھتے ہیں۔

سینیٹر گراہم نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد ماسکو کی معیشت کو کمزور کرنا اور روسی جنگی مشینری کے لیے فنڈز کی فراہمی روکنا ہے۔ بل کے قانون بننے کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور روس کے بڑے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سینیٹر گراہم نے مزید کہا کہ امریکہ اب ایسے ممالک کو مزید رعایت دینے کے حق میں نہیں جو روس کی توانائی کی صنعت کو سہارا دے رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481