اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کے فیصلے کی حمایت کردی

شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کے فیصلے کی حمایت کردی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے جس کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا جھکاؤ واضح طور پر بھارت کے حق میں نظر آتا ہے، حالانکہ آئی سی سی کسی ایک ملک نہیں بلکہ تمام رکن ممالک کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو انڈین کرکٹ کونسل سمجھنا درست نہیں، یہ ایک عالمی ادارہ ہے جس پر سب کے ساتھ مساوی سلوک لازم ہے۔

سابق کپتان کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ نہ صرف درست بلکہ قابلِ جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب آئی سی سی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے میچز کسی متبادل مقام پر منتقل کرے تاکہ ٹورنامنٹ متاثر نہ ہو۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے خواہاں ہوتے ہیں اور ہر ملک چاہتا ہے کہ اس کے ہاں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں ہوں، تاہم بعض پالیسی فیصلے کھیل کو متاثر کر دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کرکٹ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، لیکن بھارتی حکام کی جانب سے مناسب تعاون نہ ہونے کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق آئی سی سی کو اس معاملے پر اب واضح اور غیر جانبدارانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481