اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ظہران ممدانی کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت

ظہران ممدانی کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت

ظہران ممدانی کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت

نیو یارک: میئر نیو یارک ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست رابطہ کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

میئر نیو یارک کے مطابق کسی خود مختار ملک پر حملہ کرنا کھلا جنگی اقدام ہے، جس کے اثرات صرف بیرونِ ملک ہی نہیں بلکہ نیو یارک سمیت امریکا کے شہریوں پر بھی مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات عالمی عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

ادھر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ وینزویلا پر حملے کے لیے صدر ٹرمپ کی جانب سے دیا گیا جواز وہی ہے جو روسی صدر پیوٹن یوکرین پر حملے کے دفاع میں پیش کرتے رہے ہیں، جو عالمی قوانین اور اصولوں کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف علاقوں میں فضائی اور زمینی کارروائیاں کیں، جن کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا گیا۔ ان واقعات کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481