اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹی 20 ورلڈ کپ:بنگلہ دیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا بڑا فیصلہ

ٹی 20 ورلڈ کپ:بنگلہ دیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا بڑا فیصلہ

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کیے جانے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر منعقد ہوا، جس میں بھارت اور سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ عالمی ادارہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد فیصلہ کرے گا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے مشیر برائے کھیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جارحانہ اور فرقہ وارانہ پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی انتہا پسند عناصر کے دباؤ پر آئی پی ایل سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کیا گیا، جس کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے درخواست کرے گا کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز سری لنکا میں کرائے جائیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز بھارت میں شیڈول ہیں، جن میں تین میچز کولکتہ جبکہ ایک میچ ممبئی میں ہونا ہے۔

ادھر بنگلہ دیش نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ لٹن کمار داس کو ٹیم کا کپتان جبکہ سیف حسن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے، تاہم حالیہ فیصلے کے بعد میچز کے مقام میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481