اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وینزویلا پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:ممدانی

وینزویلا پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:ممدانی

وینزویلا پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:ممدانی

نیو یارک: نیو یارک کے میئر زوہران ممدانی نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور نیویارک میں وفاقی تحویل میں رکھنے کے منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں ممدانی نے کہا کہ انہیں صبح کے وقت مادورو اور ان کی اہلیہ کی امریکی فوجی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ انہیں گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے۔

ممدانی کے مطابق کسی خودمختار ملک پر یکطرفہ حملہ جنگی اقدام کے مترادف ہے اور یہ امریکی وفاقی قوانین اور بین الاقوامی قانون دونوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی کوششیں نہ صرف بیرونِ ملک بلکہ امریکا کے اندر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

میئر ممدانی نے مزید کہا کہ اس صورتحال کا براہِ راست اثر نیویارک میں رہنے والے دسیوں ہزار وینزویلا نژاد شہریوں پر پڑتا ہے، اور ان کی اولین ترجیح تمام نیویارکرز کی سلامتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عوام کی حفاظت کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتی رہے گی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481