اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی

ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی

ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی-وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کی رہائش گاہ کے بیڈ روم سے حراست میں لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان اور تصویر جاری کرتے ہوئے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔

 

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے لیے انتہائی منظم اور مؤثر منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ یہ آپریشن امریکی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر ہے۔

دوسری جانب وینزویلا کے نائب صدر نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو صدر اور ان کی اہلیہ کے موجودہ مقام کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات حاصل نہیں ہیں۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی کارروائی ہوئی ہے تو دونوں شخصیات کے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کیا جائے۔

امریکی میڈیا کی بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کی رہائش گاہ کے بیڈ روم سے حراست میں لیا، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

بین الاقوامی سطح پر اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی حلقے صورتحال کی آزاد اور شفاف تصدیق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وینزویلا کی حکومت یا فوج کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481