اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برطانیہ:جامع مسجد عثمانیہ میں بزرگوں کے لیے ورزش کلاسز

برطانیہ:جامع مسجد عثمانیہ میں بزرگوں کے لیے ورزش کلاسز

برطانیہ:جامع مسجد عثمانیہ میں بزرگوں کے لیے ورزش کلاسز

برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کی جامع مسجد عثمانیہ اب سوشل میڈیا پر غیر متوقع شہرت حاصل کر رہی ہے۔ مسجد میں ہر جمعرات کو 50 سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے ورزش کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد بزرگ مردوں کی جسمانی صحت، ذہنی سکون اور سماجی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مسجد میں ہونے والی یہ کلاسز اتنی مقبول ہو گئی ہیں کہ انتظامیہ کو جگہ کی کمی کے باعث شرکا کی تعداد محدود کرنی پڑ رہی ہے۔ ابتدا میں صرف سات افراد شریک ہوتے تھے، لیکن اب یہ تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے اور ہر دن درخواست گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مسجد انتظامیہ نے مستقبل میں خواتین کے لیے بھی ایسی کلاسز شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک نئی عمارت تیار کی جا رہی ہے۔

مسجد کے سیکریٹری محمد الیاس نے کہا کہ ویڈیو کے غیر معمولی ردعمل نے انہیں بھی حیران کر دیا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جن میں لوگ اپنی مساجد میں ایسی کلاسز شروع کرنے کے طریقے پوچھ رہے ہیں۔

کلاس میں شریک 62 سالہ عابد خان کا جون 2024 میں دل کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور وہ کہتے ہیں کہ یہ سرگرمی ان کے لیے زندگی بدل دینے والی ثابت ہوئی۔ اسی طرح 60 سالہ حبیب الرحمان نے بتایا کہ وہ کمر درد اور شائٹیکا کے باعث کسی ایسی سرگرمی کی تلاش میں تھے۔

ورزش کلاس کے بعد شرکا مسجد میں اکٹھے ہو کر چائے اور بسکٹ سے لطف اندوز ہوتے، پھل کھاتے اور گپ شپ کرتے ہیں، جس سے کمیونٹی میں دوستانہ ماحول بھی فروغ پا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481