اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھا:بھارتی رہنما

پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھا:بھارتی رہنما

نئی دہلی: بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما سناتن پانڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 میں ہونے والا پلوامہ حملہ کسی غیرملکی کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ بی جے پی کی ایک منظم سازش کا حصہ تھا۔

 

سناتن پانڈے کا کہنا تھا کہ حقائق چھپانے کے لیے پلوامہ واقعے کو ایک سازش کے طور پر پیش کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی حکومت آج تک یہ وضاحت نہیں کر سکی کہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ٹھوس تحقیقات اور شواہد کے پاکستان پر الزام عائد کرنا مودی حکومت کی پرانی روش بن چکی ہے، جبکہ اصل حقائق عوام کے سامنے نہیں لائے گئے۔

 

واضح رہے کہ فروری 2019 میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں لیت پورہ ہائی وے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی بس سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481