امریکی میگزین نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دے دیا- امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ سال 2025 پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل سال ثابت ہوا، جس دوران ملک نے عالمی سطح پر دوبارہ توجہ حاصل کی۔
میگزین کے مطابق پاکستان نے اسٹریٹجک میدان میں مضبوط واپسی کی اور عسکری اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اس سال ملک کی خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی نے بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔
