ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں کسی بھی قسم کی توسیع خطے کے لیے خطرہ ہے
امریکی میڈیا کے دعوے کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر کو ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے حوالے سے بریفنگ دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں کسی بھی قسم کی توسیع خطے کے لیے خطرہ ہے اور اس کے جواب میں فوری کارروائی کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران جوہری افزودگی کے مراکز دوبارہ فعال کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
