اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

انڈر 19 ایشیا کپ:پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ایشیا کپ:پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ایشیا کپ:پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹنگ لائن نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔

احمد حسین نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سمیر منہاس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حمزہ ظہور نے بھی 42 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں اہم کردار ادا کیا۔ یو اے ای کی جانب سے یوگ شرما نے 3 جبکہ نسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 38ویں اوور میں 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ایان مصباح نے 77 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ پرتھوی مدھو 27 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481