Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوڈان میں اسپتال اور پرائمری اسکول پرحملہ،114جاں بحق

سوڈان میں اسپتال اور پرائمری اسکول پرحملہ،114جاں بحق

 

سوڈان میں ایک اسپتال اور پرائمری اسکول پر فضائی حملے کے نتیجے میں 114 افراد  جاں بحق ہوگئے، جن میں 68 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملہ ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران ہوا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، نشانہ بننے والا اسپتال سوڈان کا آخری فعال طبی مرکز تھا، جس میں سیکڑوں مریض داخل تھے۔ حملے کے دوران ایمرجنسی وارڈ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور ملبے تلے طبی عملہ، مریض اور ان کے اہل خانہ دب گئے۔ اسپتال کے قریب موجود کنڈرگارٹن اسکول بھی حملے میں تباہ ہو گیا۔

ڈبلیو ایچ او نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں اور اسکولوں پر حملے جنگی جرائم ہیں اور صحت کا نظام پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔

اقوام متحدہ نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ افریقی یونین نے فریقین پر زور دیا ہے کہ شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ امدادی تنظیموں نے متاثرین کو محفوظ منتقل کرنے کے لیے فوری راستے کھولنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ سوڈان میں گزشتہ دو سال سے فوج اور پیرا ملٹری فورس ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں، جس سے ملک میں شدید انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481