اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیتن یاہو نے کرپشن کیس میں معافی مانگ لی

نیتن یاہو نے کرپشن کیس میں معافی مانگ لی نیتن یاہو نے کرپشن کیس میں معافی مانگ لی

 

نیتن یاہو نے کرپشن کیس میں معافی مانگ لی

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر سے درخواست کی ہے کہ انہیں برسوں سے چلنے والے کرپشن کیس میں معافی دی جائے۔ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو کا موقف ہے کہ فوجداری ٹرائل کی وجہ سے ان کی انتظامی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے اور کیس میں معافی اسرائیل کے مفاد میں ہوگی۔

نیتن یاہو کے وکیل کی طرف سے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم یقین رکھتے ہیں کہ کیس کے مکمل ہونے کے بعد وہ بری ثابت ہوں گے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ فوجداری سماعت کے باعث ملک میں تقسیم پیدا ہوئی ہے اور قومی اتفاق رائے کے لیے کیس کا خاتمہ ضروری ہے۔

حکمران جماعت کے بیان کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ وکلاء نے صدر کو معافی کی درخواست آج ہی بھیج دی ہے اور انہیں توقع ہے کہ ملک کے مفاد میں یہ اقدام حمایت حاصل کرے گا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ انہیں ہفتے میں تین بار عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے، جو انتظامی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے مشکل ہے، جبکہ انتخابات میں بارہا عوام کا اعتماد حاصل کر چکے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر یایر لیپڈ نے کہا کہ نیتن یاہو کو اس وقت تک معافی نہیں ملنی چاہیے جب تک وہ جرم کا اعتراف نہ کریں، پچھتاوا ظاہر نہ کریں اور سیاست سے فوری ریٹائر نہ ہوں۔

اسرائیلی صدر کے دفتر نے بیان میں کہا کہ درخواست غیر معمولی نوعیت کی ہے اور اس کے نتائج سنجیدہ ہیں، تاہم صدارت متعلقہ حکام کے مشورے کے بعد ذمہ داری اور دیانت داری سے غور کرے گی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور دیگر غبن کے الزامات ہیں، لیکن وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481