اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سابق وزیرِاعظم بنگلادیش بیگم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک

سابق وزیرِاعظم بنگلادیش بیگم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک

 

سابق وزیرِاعظم بنگلادیش بیگم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ انہیں ڈھاکا کے ایورکیئر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت (CCU) وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کو پھیپھڑوں اور دل کے انفیکشن کے باعث CCU منتقل کیا گیا ہے۔ بی این پی نے قوم سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ خالدہ ضیا کو اتوار کی شب سینے کے شدید انفیکشن کے باعث اسپتال لایا گیا تھا، جو دل اور پھیپھڑوں دونوں کو متاثر کر رہا تھا۔ 79 سالہ سابق وزیرِاعظم متعدد پیچیدہ امراض میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے مسائل، جگر اور گردوں کی خرابی، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماریاں، گٹھیا اور آنکھوں کے عارضے شامل ہیں۔ ان کے دل میں مستقل پیس میکر نصب ہے اور وہ پہلے بھی سٹنٹس لگوا چکی ہیں۔

مئی میں لندن سے علاج کروا کر وطن واپسی کے بعد سے خالدہ ضیا ایورکیئر ہسپتال میں باقاعدہ طبی معائنوں سے گزر رہی ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ، بشمول طارق رحمان اور زبیدہ رحمان، ڈاکٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی تازہ ترین صحت کی صورتحال سے آگاہ رہتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481