اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلہ دیش:سابق وزیراعظم حسینہ کے لاکرز سے قیمتی سونا برآمد

بنگلہ دیش:سابق وزیراعظم حسینہ کے لاکرز سے قیمتی سونا برآمد

بنگلہ دیش:سابق وزیراعظم حسینہ کے لاکرز سے قیمتی سونا برآمد-بنگلہ دیش میں انسدادِ بدعنوانی حکام نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے تقریباً 10 کلوگرام سونا تحویل میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق ضبط کیے گئے سونے کی مالیت تقریباً 13 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔

نیشنل بورڈ آف ریونیو کے سینٹرل انٹیلی جنس سیل (سی آئی سی) نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت پر ستمبر میں سیل کیے گئے لاکرز کھولے گئے، جہاں سے 9.7 کلوگرام قیمتی سونا ملا۔ برآمد شدہ اشیا میں سونے کی اینٹیں، سکے اور مختلف زیورات شامل ہیں۔

تحقیقات کے مطابق شیخ حسینہ پر الزام ہے کہ وزارتِ عظمیٰ کے دوران ملنے والے کچھ قیمتی تحائف انہوں نے سرکاری توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے، جو قانون کے مطابق لازم ہوتا ہے۔

ریونیو حکام یہ بھی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا یہ سونا ان کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیا گیا تھا یا نہیں، اور ممکنہ ٹیکس چوری کے پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں سیاسی تناؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ فروری 2026 کے عام انتخابات کی تیاریاں بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

چند ہفتے قبل انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے طلبہ کے احتجاج کے دوران حکومتی کریک ڈاؤن کے الزام میں شیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی تھی۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481