اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تباہ بھارتی تیجس طیارہ کتنا مہنگا تھا؟

تباہ بھارتی تیجس طیارہ کتنا مہنگا تھا؟

تباہ بھارتی تیجس طیارہ کتنا مہنگا تھا؟

 

واقعے کے مطابق تیجس طیارے میں اُس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ فضائی کرتب دکھا رہا تھا۔ چند ہی لمحوں میں طیارہ توازن کھو بیٹھا اور زمین سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ یہ واقعہ دبئی ایئر شو کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے بھارت کے دفاعی صلاحیتوں سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تیجس بھارت کا پہلا مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کردہ ہلکا لڑاکا طیارہ ہے، جس کے 50 فیصد سے زائد اجزا ملک میں ہی تیار کیے جاتے ہیں۔ اس منصوبے کی بنیاد 1983 میں رکھی گئی تھی، تاہم تکنیکی اور ڈیزائن سے متعلق مسائل کے باعث یہ طیارہ کئی دہائیوں تک تاخیر کا شکار رہا۔ مختلف مراحل میں تیاری مکمل ہونے کے دعوے بھی کیے گئے، لیکن ہر بار خامیوں کے باعث منصوبہ مؤخر ہوتا رہا۔

بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق 83 تیجس طیاروں کی خریداری کا معاہدہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے، جس کی مجموعی مالیت 45 ہزار 696 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اس حساب سے تیجس مارک-1 اے کی قیمت تقریباً 550 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے، جو بھارت کے موجودہ لڑاکا طیارے سخوئی 30 ایم کے آئی سے بھی زیادہ ہے۔

ایئر شو میں پیش آنے والے حادثے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ تیجس کی تیاری، ساختی کمزوریوں اور ٹیکنالوجی کے معیار پر ایک بار پھر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ دبئی میں ہونے والی یہ تباہی بھارتی فضائیہ اور دفاعی اداروں کے لیے ایک بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے۔

حادثے کے اسباب جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ایئر شو کا مظاہراتی سیشن حادثے کے بعد فوری طور پر روک دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481