اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زمبابوے کی سری لنکا کیخلاف67 رنز سے فتح

زمبابوے کی سری لنکا کیخلاف67 رنز سے فتح

 

زمبابوے کی سری لنکا کیخلاف67 رنز سے فتح-راولپنڈی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو باآسانی 67 رنز سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن زمبابوے کے بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 جبکہ رچرڈ ناگاراوا نے 2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے، جن میں برائن بینیٹ کے 49 اور سکندر رضا کے 47 رنز شامل تھے۔ سری لنکا کی طرف سے ہسارنگا نے 3 اور ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ملنگا نے اس میچ سے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ زمبابوے پہلی شکست کے بعد عمدہ کم بیک کرنے کے لیے پُرعزم تھا جبکہ سری لنکا پاکستان کے خلاف حالیہ ون ڈے ہاروں کے بعد بہتر آغاز چاہتا تھا۔

یاد رہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481