اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی زمبابوے کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان کی زمبابوے کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی

 

راولپنڈی: پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل تھے۔

زمبابوے نے بیٹنگ کا پُراعتماد آغاز کیا اور اوپنرز نے 72 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ مارومانی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ برینڈن ٹیلر 14 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ برائن بینیٹ نے 49 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکندر رضا نے 34 رنز جوڑے۔ زمبابوے ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ صائم ایوب، سلمان مرزا، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں فخر زمان 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ صائم ایوب نے 22 اور صاحبزادہ فرحان نے 16 رنز بنائے۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا بھی 1 رن پر پویلین لوٹ گئے۔

آخر میں عثمان خان نے 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481