اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ کی حوالگی کا مطالبہ

پی آئی اے اوربنگلہ دیش ایئرلائن میں تاریخی معاہدہ 1 شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ کی حوالگی کا مطالبہ

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے بین الاقوامی جرائم ٹریبونل کے فیصلے کے بعد بھارت سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کی فوری حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے مطابق ٹریبونل نے دونوں رہنماؤں کو انسانیت مخالف جرائم میں قصوروار قرار دے کر سزا سنائی ہے، جس کے بعد بھارت پر لازم ہے کہ دونوں کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے تاکہ مزید قانونی کارروائی مکمل ہوسکے۔بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سزا یافتہ افراد کو پناہ دینا “غیر دوستانہ رویہ” سمجھا جائے گا اور یہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود معاہدے کے تحت بھارت کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل کرے۔بنگلہ دیش نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ اور اسد الزمان خان کو بنگلہ دیشی عدالتوں کے حوالے کرے تاکہ ان کے خلاف الزامات کے مطابق آئندہ قانونی مراحل درست طور پر آگے بڑھ سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481