اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی آئی اے اوربنگلہ دیش ایئرلائن میں تاریخی معاہدہ

پی آئی اے اوربنگلہ دیش ایئرلائن میں تاریخی معاہدہ

پی آئی اے اوربنگلہ دیش ایئرلائن میں تاریخی معاہدہ-پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے بنگلہ دیش کی بمان ایئرلائن کے ساتھ کارگو انٹرلائن اسپیشل پروائرٹی معاہدہ طے کرلیا ہے، جو یکم دسمبر 2025 سے نافذ ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی روانی کو بہتر بنانا اور خطے میں تجارتی روابط کو وسعت دینا ہے۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے شہروں جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

یہ شراکت داری خطے میں تجارت کے لیے ایک نیا اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، جس کے ذریعے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی اہم اشیاء کی ترسیل زیادہ مؤثر اور کم لاگت پر ممکن ہوگی۔ دونوں ایئرلائنز کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت پاکستانی برآمدکنندگان اور درآمدکنندگان کو بہتر اور سستی کارگو سہولیات میسر آئیں گی۔

پی آئی اے کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ علاقائی فضائی کارگو نظام کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481