اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حسینہ واجد پر مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

حسینہ واجد پر مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

حسینہ واجد پر مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا- بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

استغاثہ نے شیخ حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔

مقدمے میں الزام ہے کہ 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے دوران وسیع پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں، جن میں اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 1400 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب عدالتی فیصلہ سنانے سے قبل ملک میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عوامی لیگ نے مقدمے کے خلاف احتجاج کے لیے ملک گیر "لاک ڈاؤن” کا اعلان کیا ہے۔

سخت کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے دارالحکومت میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور تقریباً 400 فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481