اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دوحا: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت اے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت اے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنا سکی۔ سوریاونسی 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نمن دھیر نے 35 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعد اور معاذ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز نے معاذ صداقت کی بہترین بیٹنگ کے باعث صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481