اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کی فاتحانہ ہٹ ٹرک،سری لنکا ایک بار پھر ناکام

پاکستان کی فاتحانہ ہٹ ٹرک،سری لنکا ایک بار پھر ناکام

پاکستان کا سری لنکا پر ایک اور فتح کے ساتھ سیریز میں وائٹ واش

راولپنڈی: پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے مات دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم 46ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سدیرا سماراوکرما 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کوشال مینڈس نے 34، پوون رتنائیکا نے 32 اور کامل مشارا نے 29 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

212 رنز کے تعاقب میں فخر زمان اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فخر زمان 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد رضوان 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ حسین طلعت نے بھی 43 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

قبل ازیں پاکستان پہلے دو ون ڈے میچز میں بالترتیب 6 رنز اور 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرچکا تھا، جس نے سیریز میں کلین سویپ کو یقینی بنایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481