اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سری لنکا ون ڈے سیریز کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

محسن نقوی کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،
"آپ کا دورہ امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔ پورا پاکستان آپ کی دوستی اور خلوص کا مقروض رہے گا۔”

سری لنکن ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور سکیورٹی انتظامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

 

دونوں ٹیموں نے شام 6 سے رات 9 بجے تک فول پروف سکیورٹی میں پریکٹس کی۔ محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے پریکٹس سیشن کا مشاہدہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481