اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سری لنکن بورڈ کی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنےکی ہدایت

سری لنکن بورڈ کی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنےکی ہدایت

سری لنکن بورڈ کی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنےکی ہدایت۔ وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پی سی بی کے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹیٹ گیسٹ ہیں اور ان کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑتا ہے تو اس پر دو سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔

پاکستان اور ری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان، س

واضح رہے کہ پہلے سری لنکن ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کی تھی، تاہم بورڈ کی ہدایت کے بعد دورہ مکمل کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481