اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سری لنکن کھلاڑیوں کا سیریزادھوری چھوڑ کر واپس جانےکاارادہ

سری لنکن کھلاڑیوں کا سیریزادھوری چھوڑ کر واپس جانےکاارادہ

-سری لنکن کھلاڑیوں کا سیریزادھوری چھوڑ کر واپس جانےکاارادہ-دورہ پاکستان پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سیریز ادھوری چھوڑ کر واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سری لنکن ٹیم کے منیجر نے اس حوالے سے واضح کیا کہ کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کو سیکیورٹی پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا، جبکہ پاکستان ٹیم نے آج آرام کا فیصلہ کیا تھا۔ شام میں شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز اور بعد میں پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔ دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481