اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دےدی

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دےدی

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

راولپنڈی: پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے جواب میں 293 رنز ہی بنا سکا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان علی آغا نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست سنچری کھیلی، جبکہ حسین طلعت نے 62 اور محمد نواز 36 رنز بنا کر ٹیم کا قیمتی اسکور بڑھایا۔

قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا۔ چوتھے اوور میں صائم ایوب 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 18 ویں اوور میں فخر زمان 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد رضوان 5 اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد حسین طلعت اور سلمان علی آغا نے شاندار شراکت داری قائم کی جس سے ٹیم کا اسکور 233 رنز تک پہنچا۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سری لنکا کے ہسا رنگا نے 59 اور سمارا وکرما نے 39 رنز بنا کر نمایاں پرفارم کیا۔ پاکستان کے حارث روف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

یوں پاکستان نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں 6 رنز کی قریبی جیت حاصل کی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 15 نومبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گی، جس کے بعد ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481