اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہر شہری کو 2 ہزار ڈالر ملیں گے:ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ہر شہری کو 2 ہزار ڈالر ملیں گے:ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی شہریوں کو ٹیکس محصولات سے حاصل ہونے والے کھربوں ڈالر میں سے فی شخص کم از کم 2 ہزار ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ریکارڈ محصولات اکٹھے کیے ہیں اور جلد ہی اپنا 37 کھرب ڈالر کا قرضہ چکانا شروع کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیادہ آمدنی والے افراد کے علاوہ ہر شہری کو یہ رقم دی جائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے ناقدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ محصولات کی مخالفت کر رہے ہیں وہ "احمق” ہیں، کیونکہ امریکا میں اب ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ہر طرف پلانٹس اور فیکٹریاں لگ رہی ہیں، اور ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق امریکی سپریم کورٹ اس وقت ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ وسیع محصولات کے قانونی جواز کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ زیریں عدالتوں نے پہلے ہی کئی محصولات کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال 2025 میں کسٹمز ڈیوٹیز اور دیگر محصولات سے تقریباً 195 ارب ڈالر اکٹھے کیے گئے ہیں، اور ٹرمپ انتظامیہ نے ان اقدامات کو انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ (IEEPA) کے تحت جائز قرار دیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481