اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دوسراون ڈے،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسراون ڈے،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دیدی

فیصل آباد: فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کا مقررہ 270 رنز کا ہدف 40.1 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔ سلمان آغا نے 69 اور محمد نواز نے 59 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا، جبکہ صائم ایوب نے 53 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے اوپنرز فخر زمان صفر، بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے شاندار 123 رنز ناٹ آوٹ اسکور کیے، جبکہ ڈی زورزی 76 اور پری ٹوریس 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کا ہدف 41 ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر کے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481