اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سےشکست دے دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سےشکست دے دی

 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سےشکست دے دی

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 49.1 اوورز کھیل کر 263 رنز بنائے۔ اوپنرز نے شروعات میں مضبوط بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ پہلی وکٹ پریٹوریس کی صورت میں گری، جو 57 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ دوسری وکٹ کوئنٹن ڈی کوک کی گری، انہوں نے 63 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں 264 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور انہوں نے اسے اعزاز قرار دیا۔

فیصل آباد کے شائقین کے لیے یہ تاریخی موقع ہے، کیونکہ یہاں آخری بین الاقوامی میچ 2008 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوا تھا۔

پاکستانی اسکواڈ میں بڑے کھلاڑی شامل ہیں، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی قیادت نوجوان بلے باز میٹھیو بریٹزکے کر رہے ہیں، جبکہ اہم کھلاڑی ٹیمبا باووما، کاگیسو ربادا اور مارکو یانسن کو آرام دیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک ریٹائرمنٹ کے بعد ایک روزہ میچ میں واپس آئے۔

میچ کی نگرانی سری لنکا کے سابق کپتان رانجن مادوگالے نے بطور میچ ریفری کی، جبکہ امپائرز میں آصف یعقوب (پاکستان) اور الیکس وارف (انگلینڈ) شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481