Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تین اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کی تصدیق

تین اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کی تصدیق

تین اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کی تصدیق

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے s2 افسران سمیت 3 اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردی، جس کے بعد اسرائیلی حکام نے ا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شناخت ہونیوالی لاشیں کرنل اساف حمامی، کیپٹن عمر نیوترا اور اسٹاف سارجنٹ اوز ڈینیئل کی ہیں، یہ تینوں فوجی 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں مارے گئے تھے، ان کی لاشیں بعد میں غزہ منتقل کر دی گئی تھیں۔

فارنزک ماہرین کی جانب سے شناخت کے عمل کی تکمیل کے بعد فوجی نمائندوں نے ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ ان کے عزیزوں کی لاشیں واپس آگئی ہیں، اب بھی 8 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حماس کے پاس موجود ہیں۔

حماس کی جانب سے تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کے بدلے اسرائیل نے 45 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کی ہیں۔

حساس معلومات لیک ہونے کا خوف، اسرائیل نے فوجی افسران سے چینی گاڑیاں واپس لے لیں

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سروے کے مطابق غزہ کی نصف آبادی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود خوراک تک رسائی بدستور مشکل یا بدتر ہو چکی ہے، کیونکہ اسرائیل اب بھی امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں تین مزید فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جبکہ غزہ سٹی میں فائرنگ سے کئی بچے زخمی ہوئے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد سے اب تک 236 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں 68,858 فلسطینی شہید اور 170,664 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481