شفیق الرحمٰن امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلا دیش منتخب
انتخابی عمل ملک گیر سطح پر 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے مکمل کیا گیا، جس میں جماعت کے ارکان نے اپنی رائے دی۔
ڈھاکہ، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کو تیسری مرتبہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہوگا، جو سیشن 2026ء تا 2028ء تک جاری رہے گا۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق جماعت کے مرکزی شعبۂ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باقاعدہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
انتخابی عمل ملک گیر سطح پر 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے مکمل کیا گیا، جس میں جماعت کے ارکان نے اپنی رائے دی۔
جماعت کے عہدیداروں کے مطابق یہ انتخاب شفاف اور جمہوری طریقے سے مکمل ہوا، اور نئے دور میں بھی توقع ہے کہ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن جماعت کی قیادت اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
