لندن، برطانیہ کے مختلف علاقوں میں 10 تا 13 نومبر کے دوران برفباری اور سرد موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی اور وسطی اسکاٹ لینڈ میں برفباری ہو گی جبکہ شمالی انگلینڈ میں طوفانی بارشوں کی توقع ہے۔
ویلز سمیت شمالی علاقوں میں درجۂ حرارت صفر سے نیچے گرنے کا امکان ہے، جبکہ مشرقی انگلینڈ میں درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی ہے۔ بعض علاقوں میں درجۂ حرارت 1 ڈگری یا منفی تک بھی گر سکتا ہے، اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے موسمی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے مسافروں اور مقامی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ برفباری اور ٹریفک مسائل سے بچا جا سکے۔
